
احمد آباد: انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
انگلینڈ کو پہلا نقصان ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا، بعدازاں جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25، معین علی 11 اور کپتان جوز بٹلر 43 ، لیام لیونگسٹون 20 ، جوروٹ 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔
نیوزی لینڈ سکواڈ
اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔