کرکٹ کے شائقین ہو جائیں تیار،پھر آ رہی ہے کرکٹ کی بہار،کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
کے پی ایل کا افتتاحی میچ 6 اگست کو راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز کے درمیان ہو گا،7 اگست کو باغ اسٹالیئنز اور کوٹلی لائنز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
کے پی ایل کا کوالیفائر میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا،ایلیمینیٹر ون 15 اگست جبکہ دوسرا ایلیمینیٹر 16 اگست کو ہو گا۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے.
کشمیر پریمئر لیگ کا فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا