کراچی: کلفٹن چائنہ پورٹ سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملیں، شناخت نہ ہوسکی
کراچی کے علاقے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
شہر قائد میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب مرد اور خاتون کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں








































