
کراچی میں گندم کی قیمت 72 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا اور اس کی قیمت 72ہفتوں کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
شہر قائد میں 40 کلو گندم کی قیمت 3 ہزار 943 روپے تک پہنچ گئی، آخری بار یہ سطح اپریل2024میں دیکھی گئی تھی۔
حالیہ سیلاب کے باعث رسد کے نظام میں رکاوٹیں اور فصلوں کوجزوی نقصان پہنچا، فصلوں کے نقصان کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو آٹے کی قیمتوں مزید اضافہ ہوگا