شاہ لطیف ٹاون میں ملزم کو ایک کلو بارودی مواد اور بھاری اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس کی پٹرولنگ کے دوران ایک کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کر روکا۔
تعاقب کے بعد ایک ملزم کو بیگ سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے برآمد بیگ سے ایک کلو بارودی مواد، 7 ایم ایم رائیفل، ایک بائیس بور رائفل، 30 بور پستول ،ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایم کیو ایم کا پمفلٹ بھی تحویل میں لیا۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن دل مراد گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔










































