
کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زور دار دھماکے سے گرگئی، جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
منگل کی صبح 6 بجے کے قریب نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار 10 سے زائد فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف تھے کہ اس دوران زور دار دھماکے کے بعد عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے کی زد میں آکر 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت سے متصل زیر تعمیر عمارت کی شیٹرنگ میں بھی آگ لگ گئی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے قابوپالیا، فیکٹری کی عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (ای پی زیڈ اے) میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں بھی خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی۔
آگ سے جھلس کر 8 افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ریسکیو اداروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تھ