
برطانیہ میں لیبرریڈور نسل کے ایک کتے نے بطخ کے 15یتیم بچوںکو گود لے لیا اور اب بھی وہ ان کا خیال رکھ رہا ہے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پربڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ے۔
تفصیلات کے مطابق کتے اپنی وفاداری اور غیر مشروط محبت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور انسان کے ساتھ کتوں کی وفاداری کے قصے تو کئی سنے ہونگے ،لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کتا بطخ کے معصوم بچوں کو ماں کی طرح پالتا ہو نظر آرہا ہے۔ یہ ویڈیو سوسانتانندا نامی صارف کی جانب سے ٹویٹر پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا اور بطخ کے بچے آرام سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ کتے کے مالک جرمی گولڈ اسمتھ کہتے ہیں کہ وہ پہلے بھی بطخ کے بچے لائے تھے جو بہت چھوٹے تھے اور خود اپنی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تھے لیکن ان کے فریڈ نامی کتے نے بطخوں کے تھوڑا بڑا ہونے تک ایک باپ کی طرح دیکھ بھال کی۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے علاقے اسیکس کا یہ لیبریڈورنسل کا کتا 15 کے قریب بطخ کے بچوں کا باپ بن کر ان کی دیکھ بھال کرتا ہے اور بطخ کے بچے بھی اسے بالکل ماں یا باپ کی طرح سمجھتے اور بے خوف ہوکراس کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ فریڈ کی رحم دلی اور محبت کا برتاو اسے سب سے الگ کرتاہے اور اسے سرخیوں میں لے آیا ہے ۔فریڈ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ رحم دلی انسان ہو جا نور سب میں الگ کر دیتا ہے۔اس کی یہ ویڈیو اور تصاویر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔