ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو مبینہ طور پر نامعلوم شخص کی جانب سے قتل کیے جانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
خیال رہے کہ کترینہ اور وکی کچھ روز قبل اداکارہ کی سالگرہ منانے مالدیپ گئے ہوئے تھے جہاں سے انہوں نے اپنی کئی تصاویر پوسٹ کیں۔









































