حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 13ہزارنوجوانوں میں 15ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کردی ، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کوہر طرح کی مدد فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا ، حکومت نے13ہزارنوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر لی۔

مردان کی رہائشی نوجوان مہران علی نے35لاکھ روپےکاقرض حاصل کر لیا ، نوجوان نے رقم سے اپنا خواب کیسےپورا کیا؟ عثمان ڈار نے اس کی کہانی ٹویٹر پر شیئرکر دی۔
مہران علی نے بتایا کہ مردان میں قائم اپنےمیڈیکل کالج میں جدیدکورسزشروع کرناچاہتاتھا، وسائل کی کمی کےباعث یہ خواہش پوری نہ کرسکا تاہم کامیاب جوان پروگرام سے1 ماہ میں 35 لاکھ روپے کا قرض ملا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ رقم سے اپنے کالج میں جدید کورسز شروع کرکے نئے اساتذہ بھرتی کئے، مردان میں موجودفارماسسٹ،انتظامی عملےکوبھی ملازمت فراہم کی، عمران خان کاشکرگزار ہوں کاروباری سرگرمیوں میں آگےبڑھنےکاموقع دیا۔
اس سے قبل معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کامیاب بزنس ماڈل کےذریعےنوجوان بڑاقرض حاصل کرسکتےہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض حکومت دےگی، خوشی ہےنوجوان اپنےساتھ دیگرافرادکوبھی ملازمت دےرہےہیں، پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کوہر طرح کی مدد فراہم کریں گے









































