چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے مشاورت کا آغاز، وزیراعظم نے عمر ایوب کو مدعو کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا۔
نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونا ہیں، نئی تقرریوں کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتاہوں








































