پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے جیمز ونس کی نصف سینچری کی مدد سے یکطرفہ مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار ہی، اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز بن گری جب فِن ایلن 6 رنز بنا کر میر حمزہ کا شکار بنے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور صرف 37 رنز پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے جبکہ محمد عامر نے 30 اور کوشل مینڈس نے 12 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سائفرٹ نے 60 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تاہم اس موقع پر 31 رنز بنانے والے وارنر ابرار احمد کی گیند پر فہیم اشرف کو کیچ دے بیٹھے۔
اگلے ہی اوور میں سیٹ بیٹر ٹم سائفرٹ کو پارٹ ٹائم باؤلر سعود شکیل نے 27 رنز پر بولٹ کر دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 70 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، اس کے علاوہ محمد نبی نے 18 اور عرفان خان نے 17 رنز بنائے، جبکہ خوشدل شاہ ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹیں کھو کر 175 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور علی ماجد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شان ایبٹ، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کا یہ تیسرا میچ ہے، ایک میچ میں اس نے فتح پائی جبکہ دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی دو میچ کھیلے ہیں، ایک جیتا اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔
اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سعود شکیل ( کپتان ) ، فن ایلن، حسن نواز، کوشدل مینڈس ( وکٹ کیپر ) ، ریلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد
کراچی کنگز اسکواڈ
ڈیوڈ وارنر ( کپتان )، ٹم سائفرٹ ( وکٹ کیپر ) جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ









































