
سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی معاشی پالیسی پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ملک باقی رہے گا تو سب کچھ باقی رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد بھی میں نے ‘پاکستان کھپے’ کا نعرہ لگایا تھا۔ملک میں گرفتاریوں کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر میں گرفتار ہوں گا تو عام آدمی گھبرائے گا کہ اگر آصف زرداری گرفتار ہوسکتا ہے تو ہمارا کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو اس حکومت کو لے کر آئی ہے انہیں اس معاملے پر سوچنا پڑے گا، ایسا نہ ہو کہ معاملات سیاسی رہنماؤں کے ہاتھوں سے بھی نکل جائے۔اپنی ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میری ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کہیں یہ صداقت نہیں ہے کہ یہ بجٹ محکمہ خزانہ نے ترتیب دیا ہے.