پہلگام کے قریب ہندو یاترا کا آغاز، بھارت نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

پہلگام کے قریب ہندو یاترا کا آغاز، بھارت نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی

بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں ہندوؤں کی امرناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر بھارت نے پہلگام اور گرد و نواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، ہزاروں اہلکار تعینات کر کے علاقے کو قلعہ نما شکل دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں جمعرات کو ہندوؤں نے ایک بڑی، مہینے بھر جاری رہنے والی یاترا کا آغاز کیا جس کا آغاز کئی یاتریوں نے اُس مقام کے قریب سے کیا جہاں اپریل میں ہونے والے ایک مہلک حملے نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ سال 5 لاکھ عقیدت مندوں نے امرناتھ یاترا میں شرکت کی تھی، جو ایک برفانی ستون کی زیارت کے لیے کی جاتی ہے، یہ ستون پہلگام کے قصبے سے اوپر، جنگلات سے گھری ہمالیائی پہاڑیوں میں واقع ایک غار میں موجود ہے۔

بھارت نے اس یاترا کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور 45 ہزار اہلکاروں کو جدید ترین نگرانی کے آلات کے ساتھ تعینات کیا ہے تاکہ وہ اس سفر کی نگرانی کر سکیں، جو ہندو دیوتا شیو سے منسوب بلند و بالا غار تک پہنچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

مسلم اکثریتی علاقے کے پولیس چیف وی کے برڈی نے کہا کہ ہم نے یاتریوں کے لیے محفوظ اور ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے کثیر سطحی اور گہرائی میں سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔

پہلگام وہی مقام ہے جہاں 22 اپریل کو مسلح افراد نے 26 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں اکثریت ہندو سیاحوں کی تھی۔

نئی دہلی نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا، جو چار روزہ تصادم میں بدل گئی۔

7 مئی کو، پاکستان نے بھارتی طیاروں کی سرحد پار بمباری کے بعد چھ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان لڑاکا طیاروں، میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے ذریعے حملوں کا تبادلہ ہوا، جس میں درجنوں افراد مارے گئے، یہاں تک کہ 10 مئی کو جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

’خوف نہیں‘
یہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان 1999 کے بعد بدترین محاذ آرائی تھی، جس میں دونوں جانب سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم، اتر پردیش سے آئے یاتری منیشور داس شاستری نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ انہیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے، فوج ہر جگہ پہرہ دے رہی ہے، کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا۔

پہلگام میں، فوج نے خیموں پر مشتمل بیس کیمپ کو خاردار تاروں سے گھری ہوئی ایک قلعہ نما جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

نئے تعینات کیے گئے بکتر بند گاڑیوں اور ریت کی بوریوں کے پیچھے سے مسلح اہلکار سخت نگرانی کر رہے ہیں، جب کہ چہرہ شناس کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

بھارت کے مقرر کردہ جموں و کشمیر کے اعلیٰ منتظم منوج سنہا نے کہا کہ راستے میں تمام اہم مقامات پر اعلیٰ معیار کے نگرانی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

تمام یاتریوں کو رجسٹر ہونا ضروری ہے اور انہیں محافظوں کے ہمراہ قافلوں میں سفر کرنا ہوتا ہے، جب تک کہ وہ پیدل سفر شروع نہ کریں۔

راستے میں جنگلات میں خفیہ بنکر بنائے گئے ہیں اور درجنوں عارضی باورچی خانے مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔

الیکٹرانک ریڈیو کارڈز کے ذریعے یاتریوں کے مقام کا پتا لگایا جاتا ہے۔

یاتریوں کو غار تک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں، جو سطح سمندر سے 3 ہزار 900 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور آخری سڑک سے تقریباً 30 کلومیٹر اوپر ہے۔

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ اُجول یادو، جو پہلی بار اس یاترا میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہاں جو بھی حملہ ہوا ہو، مجھے کوئی خوف نہیں، میں بابا (برفانی ستون) کی جھلک دیکھنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں سیکیورٹی کے ایسے انتظامات ہیں کہ کسی کو نقصان نہیں ہو سکتا۔

سنہا نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، لیکن یہ بھی تسلیم کیا کہ اس سال یاتریوں کی رجسٹریشن میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔

ایک وقت تھا جب یہ ایک معمولی اور نسبتاً غیر معروف مذہبی رسم تھی، جس میں چند ہزار مقامی عقیدت مند شریک ہوتے تھے، لیکن 1989 میں کشمیریوں کی بغاوت شروع ہونے کے بعد سے یہ یاترا بہت بڑھ گئی ہے۔

بھارتی حکومت اس سالانہ یاترا کو بھرپور انداز میں فروغ دے رہی ہے، جو 9 اگست تک جاری رہے گی۔

بھارتی قبضے کے خلاف لڑنے والے کشمیریوں نے کہا ہے کہ یہ یاترا ان کا ہدف نہیں، لیکن خبردار کیا ہے کہ اگر اسے ہندو بالادستی کے اظہار کے طور پر استعمال کیا گیا تو وہ کارروائی کریں گے۔

2017 میں، مشتبہ عسکریت پسندوں نے یاتریوں کی ایک بس پر حملہ کیا تھا جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

22 اپریل کے حملے کے ملزمان اب بھی مفرور ہیں، حالانکہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا، جہاں پہلے ہی 5 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔

22 جون کو، بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلگام کے علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے حملہ آوروں کو خوراک، پناہ اور لاجسٹک مدد فراہم کی۔

بھارتی پولیس نے تین حملہ آوروں کے وارنٹ جاری کیے ہیں، جن میں سے دو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہیں

  • Related Posts

    ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے

    ملتان ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں…

    لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

    پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

    کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

    کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

    بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

    بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

    بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

    بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

    خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

    خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

    سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

    سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

    شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

    شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

    کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

    کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

    حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

    حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

    بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

    استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

    مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

    مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

    پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

    پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

    اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

    محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام

    محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام