پشاور کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے.
ضلعی انتظامیہ آپریشن ک دوران پولیس وین پر حملہ ہوا. پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے آپریشن کے دوران موبائل وین پر آتشی مواد پھینک دیا.
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکا آر آر ایف وین کے قریب ہوا.
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے.









































