
وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف دھمکیاں دینےاورلڑائی جھگڑےکاکیس پولیس نے خارج کر دیا،اخراج مقدمہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمرفاروق نےکیس پر سماعت کی جس دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ
ملزمان کی سی ڈی آرچیک کی گئی جس سے ثابت ہوا ہے کہ ملزمان وقوعہ کےدن موقع پرموجودنہیں تھے اس لیے مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ نے درخواست ضمانت واپس لے لیں ۔