پاکستان کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں حارث سہیل کی شاندار بیٹنگ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اوپنرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی 50 کا ہندسہ عبور کروایا تاہم 15ویں اوور میں 81 کے مجموعے پر عمران طاہر کی گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے فخر زمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔نئے آنے والے کھلاڑی بابر اعظم کے ساتھ دوسرے اوپنر امام الحق نے ٹیم کے اسکور کو 98 رنز تک پہنچایا ہی تھا کہ وہ بھی عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس مرتبہ عمران طاہر نے بہترین فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنی ہی گیند پر امام کا شاندار کیچ لیا، دونوں پاکستانی اوپنرز 44 ، 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔محمد حفیظ نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 45 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ 143 کے مجموعے پر 20 رنز بنانے کے بعد پارٹ ٹائمر ایڈن مرکرم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔اس مرحلے پر پاکستان کے بڑے اسکور کی امیدیں ماند پڑتی نظر آ رہی تھیں لیکن حارث سہیل نے وکٹ پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور بابر کے ہمراہ شاندار شراکت قائم کی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 79رنز کی ساجھے داری کی جس سے پاکستان کے بڑے اسکور کی راہ ہموار ہوئی۔بابر آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جو 224 کے مجموعی اسکور پر 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔حارث نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور عماد کے ساتھ 40 گیندوں پر 71رنز جوڑے جس میں عماد کا حصہ صرف 23رنز کا تھا۔اننگز کے آخری اوور میں حارث سہیل 59گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں سے مزین 89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ کی گیند پر وہاب ریاض نے کوئنٹن ڈی کوک کا کیچ گرا کر پاکستان کو اہم کامیابی سے محروم کردیا۔لیکن پاکستان کو پہلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور دوسرے ہی اوور میں ہاشم آملا دو رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر وکتوں کے سامنے پیر لانے کی پاداش میں پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد ڈیو پلیسی اور ڈی کوک نے سنبھل کر بیٹنگ کی اور 87رنز کی شراکت قائم کی جس سے کپتان سرفراز احمد کے ماتھے پر واضح طور پر شکنیں پڑنا شروع ہو گئی تھیں تاہم شاداب خان نے ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ڈی کوک کی 47رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔نئے بلے باز ایڈن مرکرم نے ابھی 7رنز ہی اسکور کیے تھے کہ شاداب کی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔پاکستان کو جلد ہی ایک اور وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن شاداب خان کی گیند پر محمد عامر کیچ نہ لے سکے البتہ فاسٹ باؤلر نے اس غلطی کا جلد ازالہ کردیا اور 63رنز بنانے والے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی کو ان کے پاکستانی ہم منصب سرفراز کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔راسی وین در ڈوسن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 63رنز جوڑے لیکن شاداب نے 36رنز بنانے والے ڈوسن کی وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو پانچواں نقصان پہنچایا۔ڈیوڈ ملر سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی تین رنز کے اضافے سے پویلین جا پہنچے، انہوں نے 31رنز بنائے۔کرس مورس نے 16رنز اسکور کیے ہی تھے کہ وہاب ریاض نے 92میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کی گئی گیند پر ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔وہاب کو دوسری وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور کگیسو ربادا ان کی گیند پر باؤلڈ ہو کر پویلین لوٹے اور پھر اپنے اگلے اوور میں لنگی نگیدی کا بھی کام تمام کردیا۔مقررہ اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 259رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ میں 49رنز سے کامیابی حاصل کر کے پروٹیز کو عالمی کپ سے باہر کردیا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور وہاب ریاض نے تین، تین اور محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔حارث سہیل کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جب کرس مورس اوور کی آخری گیند کروانا بھول گئےمیچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمران طاہر میچ کا پہلا جبکہ اننگز کا 15واں اوور کروانے کے لیے پہنچے تو امپائرز نے عمران طاہر کو گیند کروانے سے روک دیا جس کی وجہ ان پر کسی طرح کی پابندی نہیں بلکہ امپائز کی ہی غفلت تھی کیونکہ اس سے پہلے والے اوور میں کرس مورس نے ایک گیند کم کروائی تھی۔امپائرز نے اپنا حساب لگانے کے بعد کرس مورس کو دوبارہ باؤلنگ کے لیے بلوایا اور انہوں نے اپنا 6 گیندوں کا اوور مکمل کیا جس کے بعد عمران طاہر کو 15واں اوور کروانے کی اجازت دی گئی۔میچ کے دوران جنوبی افریقہ نے اپنی روایتی سبز رنگ کی جرسی کے بجائے زرد رنگ کے ساتھ سبز رنگ کی جرسی پہنی۔

Related Posts

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی ثمینہ بیگ نےساؤتھ پول پہنچنے پر پاکستان کا پرچم اور کمیونٹی کا جھنڈا لہرایا پاکستان کی خاتون کوہ پیما…

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے دو دن میں دو بھارتی بلے بازوں کا ریکارڈ توڑ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان