کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کے بادل منڈلانے لگے۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں 433پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 100انڈیکس نے 433پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32ہزار 733پوائنٹس پر ٹریڈ کیا ۔سٹاک مارکیٹ میں 18,523,370شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 760,175,184بنتی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ دار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ سرمایہ لگانے سے اعتراز کر رہے ہیں۔
کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ داروں کے 80ارب روپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی










































