انٹریشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفکیشن طریقے کار کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بطور میزبا ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کریں گی
ایونٹ میں دس ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بقیہ آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر میچز کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کی 66 کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر میچز کھیلیں گی۔