آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان کی نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے 9 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر 50 رنز بنالیے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوگئی۔
ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔










































