
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کورونا کا شکار ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے تاہم اس دوران وہ سوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان کو اپنی طبیعت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ٹوئٹر پر رضا بٹ نامی صارف نے مریم نواز سے پوچھا کہ اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کورونا کا شکار مریم نواز نے لکھا کہ مجھے ابھی بھی بخار اور گلے میں درد ہے، انشااللہ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گی۔
مریم نواز نے اپنے لیے دعا کرنے والے صارف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مہم چلارہی تھیں جس کےبعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔