بالی ووڈ جوڑے ٹائیگر شروف اور دشاپاٹنی کی چھ سالہ تعلق کے بعد راہیں جدا ہوگئیں۔
نیوز 18 نے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ دشا پاٹنی اور ٹائیگر شروف میں گزشتہ چھ سال سے تعلق تھا تاہم دونوں نے عوامی سطح پر کبھی اس کا اعتراف نہیں کیا تھا ، دونوں ہی کہتے رہے ہیں کہ ان کے درمیان افیئر نہیں دوستی ہے تاہم اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں میں بریک اپ ہوگیا ہے جس کی تصدیق ٹائیگر شروف کے ایک دوست نے کی ہے۔
ہندوستان ٹائمز نے دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائیگر شروف بریک اپ کے بعد کسی قسم کے تناؤ میں نہیں اور اپنے کام پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔









































