ٹوکیو (جاپان) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کے اعزاز میں مسلم لیگ ن جاپان کی طرف سے شاندار استقبالیہ اور عشائیہ کا اہتمام جاپان کے معروف ڈیرہ ریسٹورینٹ میں کیا گیامسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور مسلم لیگ ن جاپان کے چئیرمین حاجی ملک یونس اور تمام عہدیداران و شرکاء محفل نے شاندار استقبال کیا جاپان آنے پر خوش آمدید کیا اور ن لیگ جاپان کی جانب سے گلدستہ پیش کئے گئے اس موقع کی خاص بات یہ ھے کہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کی آمد پر استقبال کرنے والوں کی طویل لمبی قطار میں کھڑے مسلم لیگی رہنماؤں کا نام لیکر فرداً فرداً تعروف کروایا.

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان سب سے گلے ملے۔ ڈیرہ ریستورینٹ میں استقبالیہ عشائیہ کا شاندار انتظام کئیا گیا شیخ زوالفقار صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایشیا نے نقابت کے فرائض ادا کرتے ہوئے سب سے پہلے عید میلاد النبی کی مبارک باد دیتے ہوئے تقریب کا آغاز اللّٰہ سبحان تعالی کے بابرکت کلام سےکیا زینت القرآء قاری علی حسن نے قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا نعت رسول مقبول کی سعادت الحاج فواد احمد نے حاصل کی سب سے پہلے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر گفتگو ہوئی جاپان میں PIA کی پرواز کے آغاز کے لیے پی آئ اے کے سینئر آفیسر وحید قادری صاحب نے تفصیل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے کہا انشاء اللّٰہ جب میں دوبارہ آؤں تو قومی ائیر لائن PIA کی پرواز سے آؤں پاکستان میں اغواہ برائے تاوان پر ملک ارشد نےاور جاپان سے گاڑیوں کو کھولا جائے چیئرمین حاجی ملک یونس نے اظہار کیا وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا آپ کے تمام مسائل پر وزیراعظم شہباز شریف اور کینیٹ میٹنگ میں رکھوں گا تقاریر کا آغاز چوھدری عنصر گجر سینئر نائب صدر نے پر جوش انداز میں کیا مسلم لیگ جاپان کے سرپرست آعلی رانا ابرار حسین،حاجی ملک یونس چیئرمین مسلم لیگ ن جاپان نائب صدر شعیب بٹ گیفو اور اے این پی جاپان کے صدر الحاج نعیم خان نے خطاب کیا مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے خطاب کیا اور مہمان خصوصی وفاقی وزیر خرم دستگیر کو دعوت خطاب دیتے ہوئے شرکاء تقریب نے کھڑے ہوکر تالیوں نعروں کی گونج میں دعوت دی مہمان خصوصی خرم دستگیر خان نے خطاب فرمایااور یوسف مغل مرکزی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ جاپان نے میڈیا کی زمہ داری نبھاتے ہوئے لائیو کوریج کی۔ آخر میں دعائے خیر اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا قاری علی حسن نے کی دعا کے بعد شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی خرم دستگیر خان تمام شرکاء کے ساتھ گھل مل گئے اور سب نے ان کے ساتھ تصویریں بنائی۔خرم دستگیر خان نے پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کی آفیشل ٹیم کو نوٹیفکیشن جاری ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہوں کا ہر معاملے میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔








































