کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایک دوزہ دورے پر ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی پہنچیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کو کراچی میں جاری وفاقی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کراچی میں فنڈ ریزنگ افطارعشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔









































