
وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور لا پتہ ہونے والے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیں ۔
نجی ٹی وی “دنیا نیوز “کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےواقعہ پرتشویش اور فکرمندی کااظہار کیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین پروفیشنل اورنہایت اچھےانسان ہیں، دعاگوہوں ہیلی کاپٹرمیں سوارتمام لوگ بحفاظت ہوں، قوم وطن کےبہادربیٹوں کی بحفاظت واپسی کیلئےخصوصی دعاکرے، سیلاب زدگان کی مددکرنے والےیہ فرض شناس بیٹےخدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ ہےاپنےبھائی بہنوں کی خدمت کاوہ جذبہ جوپاکستان کی حقیقی طاقت ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے گزشتہ شب سےجاری تلاش کی کارروائیوں سےمتعلق آگاہ کیا۔