
وزیراعظم عمران خان نے بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے افراد کو 10 فیصد کمیشن دینے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں غربت مٹاؤ پروگرام کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار غربت کے خاتمے کا پروگرام لارہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کمزور طبقے کو اوپر آنے کاموقع دیا جائے گا،نوجوانوں کو ہنر سکھادیں تو یہ نوجوان ہماری طاقت بنیں گے۔عمران خان نے کا کہا کہ ریاست مدینہ میں غریبوں کا احساس تھا کچھ لوگ دین کو اپنی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے علاج کے لیے ایک بہتر اسپتال نہیں بنایا، سابق حکمران صرف ترقی کے دعوے کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، آج ہم سود کے بغیر قرضہ دے رہے ہیں، ہماری عوام ہماری ذمہ داری ہے، کوئی باہر سے نہیں آئے گا۔