وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔
بلدیاتی انتخابات بارے اجلاس وزیراعظم ہاوس میں عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پنجاب کے متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
لوکل گورنمنٹ ایکٹ،حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر امور اجلاس میں زیر بحث آئیں گے
دوسری جانب وزیراعظم نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر بھی اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں کورونا صورتحال اور سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی سربراہی میں کورونا پر اجلاس آج سہ پہر ہوگا،جس میں این سی او سی حکام،وزارت قومی صحت اور دیگر حکام شریک ہوں گے،اجلاس میں
کورونا وائرس کی صورتحال پرغور ہوگا۔
اجلاس میں سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق اور کورونا ویکسین علاج و معالجہ سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ بھی کیا جائے گا