وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے، قائم مقام گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزرا احسن اقبال، اسعد محمود، نوید قمر، شاہ زین بگٹی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران شہباز شریف انڈس ہسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے ہسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین اور مقامی ماہی گیروں سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔










































