
نہرخیام میں پانی واپس آرہا ہے، تیز لہروں کے باعث نکاسی چیلنج ہوگی لیکن ہم تیار ہیں، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کلفٹن میں نہر خیام میں پانی واپس آرہا ہے، تیز لہروں کے باعث نکاسی چیلنج ہوگی لیکن ہم تیار ہیں، انہوں نے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں صبح سویرے ہونے والی بارشوں کے بعد مئیر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ سمندر کی بھرپور لہروں کے باعث نکاسی چیلنج ہوگی لیکن انتظامیہ تیار ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سمندر میں طغیانی کے باعث پانی کلفٹن نہرِ خیام میں واپس آرہا ہے، سمندر کی تیز لہروں کے باعث نکاسی چیلنج ہوگی، عملہ اور مشینری گراؤنڈ پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ طارق روڈ انڈرپاس ٹریفک کے لیے مکمل کھلا ہے جبکہ ڈرگ روڈ اور سب میرین انڈرپاسز بھی ٹریفک کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
مئیر کراچی نے مشورہ دیا ہے کہ کہا کہ شہری غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں