مقبو ضہ پونچھ :ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بدھ کو بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 7دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیش آیا۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کی ایک پارٹی ڈھیرہ ڈابسی علاقے میں قائم اگلی چوکی کے نزدیک گشت کررہی تھی۔
اس دھماکے میں مجموعی طور پر آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوج کی نزدیکی ہیلتھ سنٹر تک پہنچایا گیا اور جہاں بعد میں ایک اہلکارزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔









































