
حکومت نے”میرا پاکستان میرا گھر سکیم”کے تحت قرضوں کی فراہمی بحال کردی، جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ میراپاکستان میراگھرسکیم بحال ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں سکیم کے تحت رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی اور بینکوں کو سکیم کے لیے شرح سود کم کرنے کا کہا گیا ہے۔