موجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئر لیگ 2022 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
لنکا پریمیئر لیگ یکم اگست سے 21 اگست تک منعقد ہونی تھی تاہم بورڈ حکام کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ پروڈکشن گروپ کی درخواست پر کیا گیا۔
بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروڈکشن گروپ نے درخواست کی تھی کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر لنکا پریمیئر لیگ کی میزبانی کے لیے ماحول بلکل بھی سازگار نہیں ہے۔










































