منڈی بہالدین: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
منڈی بہاالدین میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 65 سالہ محمد حسین، 60 سالہ رسولاں بی بی اور 30 سالہ ماریہ شامل ہے، پولیس نے واقعے کو زمین کے تنازع کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں








































