مسلم لیگ (ن) اورجے یو آئی میں مذاکرات پشاور میں ہوں گے، نواز شریف کا خط پہنچایا جائے گا
حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان مذاکرات آج ( اتوار کو)پشاور میں ہوں گے،
اپوزیشن کی بڑی جماعت کا اعلیٰ سطح کا وفد پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات رات آٹھ بجے شروع ہوگی جوکہ رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی کے گھر پر ہوگی۔ وفد میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام بھی شامل ہوں گے ۔
آزادی مارچ میں تمام اپوزیشن کی شرکت کے طریقہ کار پر مشاورت ہوگی اور مرحلہ وار تحریک کے تمام ممکنہ آپشنز کے بارے میں نواز شریف کا خط مولانا
فضل الرحمن کو پہنچایا جائے گا،خط میں حکومت گرانے کے لائحہ عمل کے بارے میں واضح روڈ میپ دیا گیا ہے









































