پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے