
پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور اپنی منفرد اداکاری کے لئے پہچانی جاتی ہے۔اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے نئے انداز سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مایا علی کی سالگرہ 27 جولائی کوہے لیکن اداکارہ اس دن مصروف ہیں اور مصروفیت کو سامنے رکھتے ہوئے مایا علی کے اہل خانہ کی جانب سے سپرائز پارٹی کا انعقاد پہلے ہی کر دیا گیا۔پرے ہٹ لو سٹار ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بر طانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں سالگرہ منانے کے لئے الگ انداز اپنایا ۔ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی سالگر ہ مناتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔وائرل تصاویر میں اداکارہ کو کیفے میں غباروں کے ساتھ ،کیک کاٹتے اور خوبصورت انداز میں مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ” میں جانتی تھی کہ میں اپنی سالگرہ پر ان کے ساتھ نہیں رہوں گی اس لیے میرے گھر والوں نے مجھے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا اور اسے پہلے ہی میرے لئے خاص کر دیا ۔ آپ کو پیار کرتی ہوں افنان اور نوشافنان چاند اور پیچھے”۔زارا نور عباسی سمیت کئی مشہور شخصیات نے ان کی سالگرہ پر نیک خوہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی ، شعیب منصور کی نئی فلم آسمان بولے گے میں عماد عرفانی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔