طرابلس: لیبیا میں سمندری طوفان ڈنیال نے تباہی مچا دی، 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان ڈنیال کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوئے ہیں، طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق طوفان کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں میں ہزاروں افراد بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








































