کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا آج ضلعی مجسٹریٹ کی عدالت پیش ہوئیں ،جہاں انہوں نے دارالامان جانے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق دعا زہرا نے کہا والدین خطرناک نتائج کے دھمکیاں دیتے ہیں، والدین کی جانب سے مسلسل جان کا خطرہ ہے مجھے مارتے پیٹتے بھی تھے، اس لیے سیکیورٹی کے طور پر دارالامان جانا چاہتی ہوں، عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی دارالامان بھیج دیا.








































