اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،
فردوش عاشق اعوان نے مشورہ دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں،
ان کا کہنا ہے کہ قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت، عالم دین ہونے کی حیثیت سے فضل الرحمن امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔









































