اسرائیل میں حکام نے فوج میں شمولیت سے انکار پر خاتون کو تیسری بار بھی جیل بھیج دیا۔
اسرائیلی خاتون سحر پیریٹس کا کہنا ہے کہ غزہ کے لاکھوں لوگوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے احتجاج میں فوج میں شامل ہونے سے انکار کیا۔
خاتون کے انکار پر اسرائیلی فوج نے انہیں ایک بار پھر 18 دن کیلئے جیل منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ زیادہ تر اسرائیلی کم از کم دو سال تک فوجی خدمات انجام دیتے ہیں تاہم ہر سال مختصر تعداد بھرتی کی مخالفت کرنے کیلئے نظریاتی مؤقف اختیار کرتی ہے اور انہیں فوجی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔