غزہ کی آبادی کی جبری منتقلی کا اسرائیلی منصوبہ ’انسانیت کے خلاف جرائم کا خاکہ‘

غزہ کی آبادی کی جبری منتقلی کا اسرائیلی منصوبہ ’انسانیت کے خلاف جرائم کا خاکہ‘

ہولوکاسٹ کے ماہر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے منصوبہ مسترد کرکے مزاحمت کی تو پھر کیا ہوگا؟
اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ کے تمام فلسطینیوں کو رفح کے ملبے پر قائم کیمپ میں زبردستی منتقل کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے قانونی ماہرین اور ماہرین تعلیم نے انسانیت کے خلاف جرائم کا خاکہ قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو رفح شہر کے ملبے پر ایک کیمپ قائم کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے اس کیمپ کو ’انسانی ہمدردی کا شہر‘ کہا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’ہارتز‘ نے رپورٹ کیا کہ کاٹز نے اسرائیلی صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ فلسطینیوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے پہلے ’سیکیورٹی اسکریننگ‘ سے گزرنا ہوگا، اور ایک بار اندر جانے کے بعد انہیں کیمپ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیلی فورسز اس جگہ کے اردگرد کنٹرول سنبھالیں گی، اور ابتدائی طور پر تقریباً 6 لاکھ فلسطینیوں کو اس علاقے میں منتقل کیا جائے گا، جن میں زیادہ تر وہ لوگ ہوں گے، جو اس وقت المواسی کے علاقے میں بے گھر ہیں۔

اسرائیل کاٹز کے بقول بتدریج پورے غزہ کی آبادی کو وہاں منتقل کیا جائے گا، اور اسرائیل کا مقصد ’ہجرت کے منصوبے‘ پر عمل درآمد کرنا ہے، جو ’ہو کر رہے گا‘۔
رواں سال کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس تجویز کے بعد کہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانا چاہیے تاکہ علاقے کو ’صاف‘ کیا جا سکے، اسرائیلی سیاستدانوں بشمول وزیر اعظم نیتن یاہو نے جبری بے دخلی کے منصوبے کو جوش و خروش سے اپنایا، اور اکثر اسے امریکی منصوبے کے طور پر پیش کیا۔

اسرائیلی انسانی حقوق کے معروف وکیل مائیکل سفارد نے کہا کہ کاٹز کا یہ منصوبہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، یہ اس بیان کی بھی نفی کرتا ہے جو کچھ ہی گھنٹے قبل اسرائیلی فوج کے سربراہ کے دفتر نے جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینیوں کو صرف ان کی حفاظت کے لیے غزہ کے اندر منتقل کیا جا رہا ہے۔

سفارد نے کہا کہ کاٹز نے انسانیت کے خلاف ایک جرم کا عملی منصوبہ پیش کیا ہے، اس سے کم کچھ نہیں، یہ سب غزہ کی پٹی کے جنوبی سرے کی طرف آبادی کی منتقلی اور پھر باہر بے دخلی کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسرائیلی حکومت اب بھی اس بے دخلی کو ’رضاکارانہ‘ کہتی ہے، لیکن غزہ میں لوگ اتنے دباؤ میں ہیں کہ کسی بھی طرح کی نقل مکانی کو قانونی طور پر رضامندی نہیں کہا جا سکتا۔

جب آپ کسی کو اس کے وطن سے زبردستی نکالتے ہیں تو وہ جنگی جرم ہوتا ہے، اور اگر یہ بڑے پیمانے پر کیا جائے جیسا کہ اس منصوبے میں ہے، تو یہ انسانیت کے خلاف جرم بن جاتا ہے۔

اسرائیل کاٹز نے اپنا منصوبہ اس وقت پیش کیا، جب نیتن یاہو واشنگٹن ڈی سی پہنچے، جہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے تھے، اور ان پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، تاکہ 21 ماہ طویل جنگ کو ختم یا کم از کم عارضی طور پر روکا جا سکے۔

کاٹز نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے شہر پر کام جنگ بندی کے دوران شروع کیا جا سکتا ہے، نیتن یاہو ان ملکوں کی تلاش میں ہیں جو فلسطینیوں کو اپنانے پر راضی ہوں۔

نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دیگر ملکوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ فلسطینیوں کو ’بہتر مستقبل‘ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ رہنا چاہتے ہیں تو رہ سکتے ہیں، لیکن اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو انہیں جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

اسرائیلی سیاستدان، جیسے وزیر خزانہ بیزل اسموٹریچ، بھی غزہ میں نئی اسرائیلی بستیاں قائم کرنے کے حامی رہے ہیں۔

رائٹرز نے پیر کو رپورٹ کیا کہ کیمپوں کی تعمیر کے منصوبے، ’جنہیں عبوری انسانی علاقے‘ کہا جا رہا ہے، پہلے ہی ٹرمپ انتظامیہ کو پیش کیے جا چکے تھے اور وائٹ ہاؤس میں ان پر بات ہوئی تھی۔

یہ 2 ارب ڈالر کا منصوبہ امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے نام سے پیش کیا گیا تھا۔ تاہم جی ایچ ایف نے اس منصوبے کی تردید کی اور کہا کہ رائٹرز کو نظر آنے والی سلائیڈز جی ایچ ایف کی دستاویز نہیں ہیں۔

فلسطینیوں کی ممکنہ جبری نقل مکانی کے بارے میں خدشات پہلے بھی پیدا ہو چکے ہیں، خاص طور پر ان فوجی احکامات کے بعد جو اس بہار کے آپریشن کے لیے جاری کیے گئے تھے۔

سفارد نے 3 ریزرو فوجیوں کی نمائندگی کی، جنہوں نے اسرائیلی عدالت میں درخواست دائر کی کہ فوج غزہ کی شہری آبادی کو اکٹھا کرنے اور منتقل کرنے کے احکامات واپس لے اور فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے کسی بھی منصوبے پر پابندی عائد کرے۔

فوجی سربراہ ایال زمیر کے دفتر نے اپنے جواب میں کہا کہ فلسطینیوں کو ہٹانا یا انہیں غزہ کے ایک حصے میں اکٹھا کرنا فوجی آپریشن کے مقاصد میں شامل نہیں ہے۔

ہولوکاسٹ کے ماہر اور یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے پروفیسر، آموس گولڈبرگ نے کہا کہ یہ بیان کاٹز کے دعوؤں سے متضاد تھا، وزیر دفاع نے غزہ کو نسلی بنیادوں پر صاف کرنے کا واضح منصوبہ پیش کیا، اور ایک ایسا کیمپ یا عبوری مرکز بنانے کا منصوبہ جہاں سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ تو انسانی ہمدردی پر مبنی ہے، نہ ہی کوئی شہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر وہ ہوتا ہے، جہاں روزگار، آمدنی، تعلقات بنانے اور نقل و حرکت کی آزادی ہو، وہاں ہسپتال، اسکول، یونیورسٹیاں اور دفاتر ہوتے ہیں، یہ سب اس منصوبے میں نہیں ہے، یہ جگہ قابل رہائش نہیں ہو گی، بالکل ویسے ہی جیسے آج کل کے ’محفوظ علاقے‘ ناقابل رہائش ہیں۔

گولڈبرگ نے کہا کہ کاٹز کے منصوبے نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ان فلسطینیوں کے ساتھ کیا ہوگا جو نئے کمپاؤنڈ میں منتقل ہونے کے اسرائیلی حکم کو ماننے سے انکار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی اس منصوبے کو تسلیم نہیں کرتے اور مزاحمت کرتے ہیں، کیوں کہ وہ مکمل طور پر بے بس نہیں ہیں، تو پھر کیا ہو گا؟

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان