عید ہے اور گھر والے یاد آتے ہیں

اب تو محسوس بھی نہیں ہوتا کہ ہم قافلے سے بچھڑ چکے ہیں، اس کاررواں سے الگ ہو چکے ہیں، جس کا ہر فرد پیار، محبت، دوستی، خوشی اور غمی کی لڑی میں پرویا ہوا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ وہ میری جرمنی میں پہلی عید تھی۔
میں 5 یورو کا کالنگ کارڈ لے کر آیا، دل بے چین تھا، امی اور ابو سے بات کرنی تھی، بھائیوں کو دل کا حال بتانا تھا، بہنوں سے عید کے بارے میں پوچھنا تھا۔
پہلے تو عید کے رش کی وجہ سے کال ہی نہیں مل رہی تھی، جب ملی تو بڑی باجی نے فون اٹھایا۔ ’امتیاز سبھی ادھر جمع ہیں، تمہاری ہی باتیں کر رہے تھے۔ امی صبح سے کہہ رہی ہیں کہ پتہ نہیں میرے بیٹے کی عید کیسی گزر رہی ہے، پتہ نہیں اس نے کچھ کھایا بھی ہے کہ نہیں۔ بتاؤ عید کیسی گزر رہی ہے؟ موج مستیاں کر رہے ہو ناں، کیا پکایا ہے آج۔ بتاؤ ذرا۔‘
میں نے بتانا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، عید اچھی گزر رہی ہے لیکن یہ سب کچھ میں کہہ نہ سکا۔ ان کو بھلا کیا پتہ کہ اِدھر ٹائم ملے تو عید پڑھتے ہیں، ورنہ کالج، یونیورسٹی یا پھر دفتر وغیرہ چلے جاتے ہیں۔ انہیں کیا پتہ کہ مسجد جا کر بھی آپ دوسروں کے لیے اجنبی رہتے ہیں اور وہ آپ کے لیے۔
دنیا کے درجنوں ملکوں کے مسلمان گلے ملتے ہیں لیکن ان میں وہ گرمجوشی بھلا کہاں جو پاکستان میں ہے۔ شاید وہ بھی اپنی تنہائی اور اداسی دُور کر رہے ہوتے ہیں اور آپ اپنی۔ یہ 5 منٹ کی ملاوٹ آپ کی عید ہوتی ہے، پھر وہی پرانے دھندے اور گھر کی یادیں کہ وہ عید کس طرح منا رہے ہوں گے۔
خیر اس دن بڑی باجی مجھ سے سوال پوچھتی گئیں، میں نے جواب دینا چاہا لیکن دے نہ پایا۔ مجھے لگا کہ میں بولوں گا تو رونے کی آواز دُور دُور تک جائے گی، ہیلو بھی نہ کہہ سکا، چپ ہی رہا۔ اسی چپ میں میرے نمکین آنسو میرے ہونٹوں تک پہنچ چکے تھے لیکن میں ہونٹوں کو دانتوں میں دبا کر دیر تک گم سم بیٹھا رہا۔
درمیان میں مزید کوئی آوارہ آنسو نکلتا اور آنکھوں کے بنیرے (منڈیر) سے گِر کر خودکشی کرلیتا۔ میں نے ہونٹ زور سے دبا رکھے تھے اور گھر والوں کی جدائی میں دل سے نکلی ہوئی کوئی آہ گلے تک پہنچنے سے پہلے ہی مرچکی ہوتی۔
اس دن پہلی مرتبہ احساس ہوا کہ گھر کیا چیز ہے، بھائی کیا ہیں، ماں باپ کیا ہوتے ہیں، اور جن بہنوں سے میں لڑتا جھگڑتا رہتا تھا، جن کے حصے کی چیزیں میں بے پروائی میں کھا جاتا تھا وہ کس قدر پیاری اور قیمتی ہیں۔
دوسری طرف سے متواتر ہیلو ہیلو کی آواز آتی رہی لیکن اِدھر مکمل خاموشی چھائی رہی۔ پھر باجی نے کہا شاید عید کی وجہ سے ادھر سے آواز نہیں آ رہی۔ میں دیر تک کمرے میں بیٹھا رہا اور سوچتا رہا کیا یہ میری منزل تھی؟ لیکن یہ پہلے پہل کی بات ہے۔
اب آنسو روٹھ چکے۔ دوریاں عادت بن چکی، گھر والوں کو کہنا کہ عید اچھی گزر رہی ہے معمول کی بات ٹھہری۔ 10 سالوں میں جذبات کی ٹھاٹھیں مارتی ہوئی لہریں ماند پڑ چکی، جیسے دل سے اٹھنے والے آتش فشاں پر کسی نے برف کی سیلیں رکھ دی ہوں۔ ہر چیز مقدر ٹھہری اور ہم مقدروں کے اس کھیل سے مطمئن ٹھہرے۔ لیکن ایک سوال جو اب بھی پیچھا نہیں چھوڑتا اور جو میں ابھی بھی اس جھیل کنارے بیٹھا سوچ رہا ہوں۔ کیا یہی میری منزل تھی؟
پاکستان کی وہ چاند راتیں اب کسی دوسری ہی جادو نگری کا قصہ معلوم ہوتی ہیں، جب چاند کا پتا چلتا تو ہم سب بچے گلی میں یہ نعرے لگانا شروع کر دیتے تھے، ’مکہ مدینہ، مکہ شریف۔ اج چن چڑھیا، پلکے عید‘۔ گھر میں مہندی لگنا شروع ہو جاتی، چوڑیوں والی ماسی کے گھر محلے کی خواتین، لڑکیوں اور بچیوں کا تانتا بندھ جاتا۔ کسی کو گلابی رنگ کی چوڑیاں پسند آتیں تو کسی کو فیروزی۔ رات دیر تک سوٹ سلتے رہتے اور استری ہوتے رہتے۔ گوٹا، ستارے، سبھی کل ہی کی بات ہے۔ امی بار بار کہتیں آنکھیں بند کرو نیند آ جائے گی لیکن ہماری آنکھیں بند ہونے کا نام ہی نہ لیتیں۔
عید پر آئس کریم آتی، دہی بھلے بنتے اور فروٹ چاٹ بھی۔ یہ میٹرک کی بات ہے، جب میں یہ سوچتا تھا کہ یہ آئس کریم ہم روزانہ کیوں نہیں خرید سکتے، ہم روزانہ اس طرح ایک ساتھ بیٹھ کر کیوں خوشیاں نہیں منا سکتے۔
شاید یہ خوشیوں ہی کی طلب تھی، ایک ساتھ مل بیٹھنے ہی کی چاہ تھی، جو مجھے یہاں تک کھینچ لائی۔ لیکن اب میں آئس کریم ہاتھ میں پکڑتا ہوں تو سوچتا ہوں وہ لوگ کدھر ہیں، جن کے ساتھ بیٹھ کر میں نے یہ کھانے کا تہیہ کیا تھا۔ جن کے ساتھ زندگی کے خوبصورت پل گزارنے کی ٹھانی تھی، جن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا تھا، جن کے غموں اور خوشیوں میں شریک ہونا تھا، جن کے کاندھوں پر سر رکھنے کا سوچا تھا، جنہوں نے آنسو پونچھنے تھے، جس ماں نے بخار میں سر دبانا تھا، ماتھا چومنا تھا، بھوک لگی ہے کہ نہیں پوچھنا تھا، کدھر چھوڑ آیا ہوں میں، کدھر گئے وہ لوگ۔
یہ سب کچھ سوچتا ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات تھی، یوں لگتا ہے جیسے آج ہی کی بات ہے، یوں لگتا ہے، جیسے ابھی ابھی کی بات ہے، ابھی تو میرے ساتھ کھڑے تھے، ابھی تو میرے ساتھ نہیں ہیں۔۔
اب تو میں کوئی نئی خواہش کرنے سے بھی ڈرتا ہوں۔ اَن دیکھی منزلوں کا سفر نجانے کدھر لے جائے، ایک انجانا خوف جو دل کے نہاں خانوں میں چھپا بیٹھا ہے۔
جب میرے خیالوں کے پرندے اُڑ اُڑ کر تھک چکے ہیں تو میں جھیل کنارے بیٹھا خود کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ میری وہ تمام خواہشیں کب کی پوری ہوچکیں، جن کے بارے میں سوچا تھا کہ ان کے بعد کوئی خواہش نہیں کروں گا۔ لیکن خواہشوں کا کنواں سوکھنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آپ کو کبھی نہ کبھی تو اس ریلے کے آگے بند باندھنا ہوگا۔ میں خود کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ انسان ناشکرا ہے۔
دنیا جسے کہتے ہیں، جادو کا کھلونا ہے
مل جائے تو مٹی ہے، کھو جائے تو سونا ہے

Related Posts

بلوچستان میں سونے اور تانبے کی کان کنی کے منصوبے مقامی آبادی کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

بلوچستان میں سونے اور تانبے کی کان کنی کے منصوبے مقامی آبادی کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟ بلوچستان کے علاقے کچاؤ میں بچے اپنے بکریوں کے ساتھ کھڑے ہیں…

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بجٹ اور اس پر ہونے والی بحث کو…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان

کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر تھا، دعا ہے شہر اپنی عظمت رفتہ بحال کرسکے، احسن اقبال

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بابراعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی سے بھی ریکارڈ چھین لیا

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

بھارت ویمنز ورلڈ کپ کا پہلی بار فاتح بن گیا، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

خوشبو خان کا ارباز خان سے علیحدگی کی خبروں پر نیا بیان

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کی قسمت سنوارنے کی کوششوں کو مزید تیز کر دیا

شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی

کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

کیریبین میں امریکا کا مبینہ ’منشیات بردار کشتی‘ پر حملہ، 3 افراد ہلاک

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں، صہیونی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان: ضلع کیچ کی پہاڑی پٹی سے ایک ہفتہ قبل لاپتا ہونیوالے 4 افراد کی لاشیں برآمد

استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

استنبول میں غزہ کی خودمختاری اور اسرائیلی انخلا پر مسلم ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا

مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

مذاکرات کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی وادی تیراہ کے علاقے بار قمبر خیل سے انخلا پر رضامند

پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

پاکستان 10 تجارتی شراکت داروں کیساتھ غیر متوازن ترجیحی تجارتی معاہدے بہتر بنائے، عالمی بینک

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی میں معاہدہ، نجی شعبے کی نمو کیلئے قرضوں کا اجرا بڑھانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام

محکمہ ایکسائز تاخیر اور بیک لاگ کے باعث نئی نمبر پلیٹس وقت پر فراہم کرنے میں ناکام