
شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ پیا گھر سدھار گئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی چھوٹی بیٹی اریجہ علوی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، انڈسٹری کے بڑے ناموں کی اہل خانہ کے ساتھ شرکت،ڈھولکی اور رخصتی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل۔
پاکستانی شو بز انڈسٹری میں آج کل شادیوں کا ماحول ہے، ان دنوں سینئر اداکار و ہدایت کار شہود علوی کے گھر شہنائیاں بج رہی ہیں، ان کی چھوٹی بٹیا کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
انہوں نے 90 کی دہائی میں بطور ساؤنڈ معاون اپنے کیریئر کا آغاز کیا، بعدازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
شہود علوی ڈراما سیریل ’بول میری مچھلی‘ ، ’میری ادھوری محبت‘ اور ’کتنی گرہیں باقی ہیں،‘ سمیت ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
ان دنوں اداکار اپنی بیٹی اریجہ علوی کی شادی کی تقریبات میں مصروف نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز اداکار کی بیٹی پیا گھر سدھار گئیں، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خود داد سمیٹ رہی ہیں