شہباز گل کا موبائل برآمد کرنے کیلئے گزشتہ رات پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران ڈرائیور اظہار فرار ہو گیا ، پولیس نے اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے گزشتہ رات شہباز گل کے موبائل کو برآمد کرنے کیلئے ان کے ڈرائیور کے گھر پر چھاپہ مارا ، پولیس کے مطابق ڈرائیور اظہار فرا رہو گیا جس پر پولیس نے اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور اظہار کی اہلیہ اور برادر نسبتی کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیاہے ۔
خیال رہے کہ “بغاوت پر اکسانے” کے کیس میں شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا ۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ابھی تفتیش کی جانی ہے کہ شہباز گل نے یہ سب کس کے کہنے پر کہا ؟ اور جس مسودے سے ملزم سب کچھ بول رہے تھے وہ مسودہ بھی ان سے ریکور کرنا ہے ، جبکہ ان کا موبائل بھی فی الحال نہیں ملا جس کو ریکور کرنا ہے ۔








































