شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی ایک بار پھر حکومت ہتھیانے کیلئے سرگرم
ماضی میں کئی بار موقع پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو سے ملاقات سے لیکر دشمن ممالک کی مدد سے سیاسی کردار لینے کی ناکام کوششیں کیں، اب پھر اپنا خواب زندہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، تہران ٹائمز
معزول شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا شاہ پہلوی (جنہیں 1979 کے اسلامی انقلاب میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا) ایک بار پھر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرانے اور ناکام عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رضا شاہ پہلوی نے گزشتہ 40 سال سے ایرانی سیاسی منظرنامے میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی ہے، اور بغیر کسی عوامی حمایت یا قانونی جواز کے بارہا ایران کے دشمن ممالک کا سہارا لیا ہے، جو ان کے عزائم میں موجود مایوسی اور سیاسی موقع پرستی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس بار، جب خطے میں تناؤ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد بڑھ رہا ہے، وہ ایک بار پھر غیر ملکی حملوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے اقتدار میں واپسی کے خواب کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں









































