
سہ ملکی ٹی20 سیریز اور ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
سہ ملکی ٹی20 سیریز اور ایشیاکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملک کے 4 مختلف شہروں سے روانہ ہوئے اور ٹیم دبئی میں یکجا ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی میں 21 سے27 اگست تک پری سیریز ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی جب کہ کل پاکستان ٹیم آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی اور 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول پاکستان، افغانستان اور امارات پر مشتمل سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
قومی ٹی20 ٹیم میں محمد رضوان اور بابراعظم کو منتخب نہیں کیا گیا تاہم شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی جب کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا ہی کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ
سلمان علی آغا(کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہے