
سونے کی قیمت ہزاروں روپے اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک میں سونے کی قیمت کو بریک لگنے کے اگلے ہی روز ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بدھ کو 6 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی، جو ایک دن قبل 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے فی تولہ تھی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہوگئی، جو پہلے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے تھی، 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو 4 ہزار 715 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 96 ہزار 56 روپے ہوگئی، جو ایک دن قبل 2 لاکھ 91 ہزار 341 روپے تھی۔
چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، فی تولہ چاندی 12 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 315 روپے اور 10 گرام کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 3 ہزار 699 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی اونس سونا 60 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 540 ڈالر پر آگئی، جو گزشتہ سیشن میں 3 ہزار 480 ڈالر تھی، چاندی کی قیمت 0.12 ڈالر فی اونس اضافے سے 40.82 ڈالر ہوگئی