سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔
خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں آیا اور یہ 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے میں فروخت ہوا۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے کی سطح پر برقرار رہی، جب کہ22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 34 ہزار 156 روپے میں فروخت ہوا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 4 ہزار 39 ڈالر پر برقرار رہی۔
تاہم چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کیونکہ فی تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 82 روپے بڑھ کر 5 ہزار 66 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 343 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.82 ڈالر بڑھ کر فی اونس 49.62 ڈالر ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تمام قیمتیں انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر 999/24 قیراط خالص سونے کے معیار کے ساتھ مقرر کی گئی ہیں








































