
سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول
الیکشن کمشنر سندھ نے عملے کو انتخابی عمل کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دستبرداری کے بعد امیدواروں کی فہرست شائع کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن سندھ کی پریس ریلیز کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں کل 67 نشستوں پر انتخابات ہونا تھے، تاہم 29 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں، اب باقی ماندہ 38 نشستوں پر 24 ستمبر 2025 بروز بدھ کو پولنگ ہوگی۔
اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور پولنگ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتخابی عمل کے دوران مستعد رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے پرامن، صاف، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سندھ نے صوبے کی 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن سندھ نے آگاہ کیا تھا کہ شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، حیدر آباد، جامشورو، مٹیاری، کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی میں انتخابات کا انعقاد 24 ستمبر کو ہوگا۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ کاغذات نامزدگی 8 ستمبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں