جاپان- ( ٹوکیو ) جاپان کے پاکستانی مشہور ومعروف بزنس مین اور مرکزی سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حاجی ملک یونس کو حج اکبر کرنے پر جاپانی سماجی و سیاسی قیادتِ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جاپان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات یوسف مغل نے کہا کہ جس طرح حاجی ملک یونس ہر وقت غریبوں کی مدد کرنے میں مصروف رہتے ہیں اس طرح کی دلی لگن اللّٰہ پاک ہرکسی کو عطاء نہیں کرتا ہے۔ اللّٰہ پاک حاجی ملک یونس کی طرح ہرکسی کو انسانیت کی خدمت کرنے کا ہمت وحوصلہ عطاء فرمائے اور حاجی ملک یونس کا حج اکبر قبول فرمائے آمین ۔








































