بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویسے تو کئی سپر ہِٹ گانےفلم انڈسٹری کو دیے ،لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان کی فلم کا ایک مشہور گانا 6 سال تک میوزک پروڈیوسرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ۔
سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میوزک ریئلیٹی شو ‘سا رے گا ما پا’ میں شرکت کی اور انکشاف کیا کہ ان کی فلم ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ کا مشہور زمانہ گانا’او او جانے جانا ڈھونڈے تجھے دیوانا’ کو میوزک پروڈیوسرز نے 6 سال تک کسی فلم میں شامل نہیں کیا۔
اداکار نے بتایا کے میرے پاس یہ گانا تقریباً 6 سال سے سی ڈی(CD) میں تھا جبکہ اس وقت بہت سی بڑی میوزک کمپنیوں نے اسے کسی فلم میں شامل کرنے سے انکار کیا۔










































